سندھ کے اہم وزیر نے استعفیٰ دے دیا

Aug 19, 2022 | 14:35:PM

 (24 نیوز )وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے۔سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے وزارت محنت و افرادی قوت سے پہلے سعید غنی وزیر تعلیم سندھ اور  وزیر بلدیات کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں