لاہور پولیس نے ن لیگی رہنماؤں پر بجلیاں گرادیں

Aug 19, 2022 | 14:52:PM
لاہور  پولیس, مسلم لیگ ن ,عطا تارڑ,رانا مشہود, مجسٹریٹ ,اویس لغاری,24نیوز
کیپشن: ن لیگی رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور  پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور  رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔


لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے ہیں۔
 ضرور پڑھیں :سندھ کے اہم وزیر نے استعفیٰ دے دیا

مجسٹریٹ کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزمان دانستہ طور  پر  پیش نہیں ہو  رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔


یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تھے تاہم دونوں افراد گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔