شہباز گل احاطہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روپڑے

Aug 19, 2022 | 15:22:PM

Read more!

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل  احاطہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ڈیویٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرح علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز گل کی بیماری آپ نے دیکھ لی، اس کا حقیقی معاملہ ہے۔

  وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے بھی لگ رہا ہے کہ تشدد کیا گیا، میں نے کل ڈاکٹر سے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ جب درد کی کوئی شکایت کرے گا تو انگلیاں دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں۔

 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت جسمانی ریمانڈ دیتی ہے تو تفتیشی افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزم کی صحت کا خیال کرے،  شہباز گل کو جب داخل کیا گیا تو اس کا طبی معائنہ کیا گیا تھا، عدالتی آرڈر  کے بغیر بھی تفتیشی افسر ایمرجنسی طبی معائنہ کرا سکتا ہے۔کہیں نہیں لکھا ہوا کہ کوئی بیمار ہو تو جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا جس پر عدالت نے کہا کہ جوڈیشل سیشن جج کا آرڈر تھا میں نے اس کو دیکھنا ہے۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل سے ان کے دو وکلا کو ملنے کی جازت دے دی اور پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل شہباز گل کو جب پیشی پر لایا گیا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑے ۔پی ٹی آئی کے ٹوئیٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ رور ہے ہیں اور بار بار ماسک مانگ رہے ہیں ۔

پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے۔اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔

مزیدخبریں