شیل پاکستان کا بڑا اعلان، آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

Aug 19, 2022 | 15:44:PM
شیل پاکستان کا بڑا اعلان، آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: شیل پاکستان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شیل پاکستان لمیٹڈ نے پورے پاکستان میں اپنے  فضائی آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت شیل کمپنی 4 مقامات کراچی کے جناح ایئرپورٹ، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر کے بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ اور نواب شاہ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سے متعلقہ آپریشنز کرتی ہے۔ان ہوائی اڈوں سے متعلق لیز کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 6 ایئرپورٹس کے آپریشن کے لیے مشترکہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ 'قانونی تعمیل، مالی اور تجارتی تحفظات سمیت وسیع پیمانے پر عوامل پر غور کرنے کے بعد شیل پاکستان ے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق 'شیل پاکستان پاکستان میں اپنے دیگر تمام کاروبار اور آپریشنز جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ متاثر نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ شیل ملک میں 'دوسرا سب سے بڑا جیٹ فیول سپلائر' تھا .