روپیہ تگڑا: ڈالر کی قیمت میں گراوٹ جاری، مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی
جمعے کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 214 روپے 95 پیسے سے کم ہوکر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کام کرگئے ہیں، تجارتی خسارہ کم ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔