(ویب ڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسر نے اپنے خاندان کو پاکستان سے لانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
49 سالہ بالی ووڈ پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالہ نے پاکستان میں مقیم اپنے سسرال والوں پر الزام عاٗئد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میرے بیوی بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان میں روک رکھا ہے۔
ضرور پڑھیں :اظہار محبت کا انوکھا انداز
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ مریم چوہدری بچوں کے ساتھ والدین سے ملنے پاکستان گئیں اور واپسی سے انکار کردیا جبکہ بچوں کے ویزے کی معیاد بھی اکتوبر 2021 میں ختم ہوچکی ہے۔
مشتاق ناڈیاڈوالہ آوارہ پاگل دیوانہ اور ہیراپھیری جیسی مشہور فلموں سمیت 300 سے زائد فلموں کی پوسٹ پروڈکشن کر چکے ہیں۔