اظہار محبت کا انوکھا انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کی محبوبہ نے اپنے محبوب سے محبت کے اظہار کیلئے انوکھا طریقہ اپنا ڈالا ،ایسا اظہار کیا کہ پوری دنیا کو بتا ڈالا ۔
لاہور کے رہائشی حال ہی میں ایک سڑک پر لگے اسٹیمرز پر ڈیجیٹل طرز پر پروپوزل دیکھ کر حیران رہ گئے۔اسٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ کیا تم ہمیشہ میرے رہوگے؟ صحافی اجمل جامی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’فرمایا؛ "دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے، اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔" اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب "ہاں" کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں۔
فرمایا؛
— Ajmal Jami (@ajmaljami) August 18, 2022
"دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے، اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔"
اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب "ہاں" کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں۔۔۔؟؟ https://t.co/ERd85ElTw2
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔