اظہار محبت کا انوکھا انداز

Aug 19, 2022 | 16:01:PM

(ویب ڈیسک)لاہور کی محبوبہ نے اپنے محبوب سے محبت کے اظہار کیلئے انوکھا طریقہ اپنا ڈالا ،ایسا اظہار کیا کہ پوری دنیا کو بتا ڈالا ۔

لاہور کے رہائشی حال ہی میں ایک سڑک پر لگے اسٹیمرز پر ڈیجیٹل طرز پر پروپوزل دیکھ کر حیران رہ گئے۔اسٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ کیا تم ہمیشہ میرے رہوگے؟ صحافی اجمل جامی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’فرمایا؛ "دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے، اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔" اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب "ہاں" کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل  میڈیا پر وائرل ہے۔

مزیدخبریں