عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کردی ،کہتے ہیں کہ سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں یہ ایک "خوفناک" اور "افسوسناک" اقدام ہے، رشدی کی کتاب’’ The Satanic Verses‘‘ ایک قابل اعتراض کتاب ہے ، اس پر عالم اسلام میں غصہ قابل فہم ہے لیکن اسے حملے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ۔
برطانوی میگزین ’’دی گارڈین ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "رشدی سمجھ گئے تھے کیونکہ وہ ایک مسلمان گھرانے سے آئے تھے۔ وہ ہمارے دلوں میں بسنے والے نبیﷺ کی محبت، احترام، تعظیم کو جانتا ہے۔ وہ یہ جانتا تھا،مسلمانوں کا غصہ تو میں سمجھ گیا لیکن جو ہوا اس کا جواز آپ نہیں بتا سکتے۔"
یاد رہے دس سال پہلے عمران خان نے بھارت میں ایک تقریب میں جانے سے اس لئے انکار کردیا تھا کہ اس تقریب میں ملعون سلمان رشدی کو بھی بطور مہمان خصوصی بلایا گیا تھا ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے عملے اور پیروکاروں کو ستایا جا رہا ہے اور انہیں ڈرایا جا رہا ہے اور وہ آٹھ سال پرانے غیر قانونی مہم کی مالی اعانت کے الزامات سے لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پر سیاست سے پابندی لگ سکتی ہے۔
Ten years ago this is what @ImranKhanPTI told me about Salman Rushdie . This is what he told @guardian in a recent interview https://t.co/LKpdleBobB pic.twitter.com/MDOd2ko6ny
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 19, 2022
سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ ملعون سلمان رشد ی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔اس انٹرویو میں عمران خان بھارت میں تقریب میں نہ جانے کی وجوہات بتا رہے ہیں ۔