عمران خان کی ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Aug 19, 2022 | 17:25:PM

Read more!

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کردی ،کہتے ہیں کہ  سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں یہ ایک  "خوفناک" اور "افسوسناک"  اقدام ہے، رشدی کی کتاب’’ The Satanic Verses‘‘ ایک قابل اعتراض کتاب ہے ، اس پر عالم اسلام میں غصہ قابل فہم  ہے لیکن  اسے  حملے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ۔

برطانوی میگزین ’’دی گارڈین ‘‘ کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ "رشدی سمجھ گئے تھے  کیونکہ وہ ایک مسلمان گھرانے سے آئے تھے۔ وہ ہمارے دلوں میں بسنے والے نبیﷺ کی محبت، احترام، تعظیم کو جانتا ہے۔ وہ یہ جانتا تھا،مسلمانوں کا غصہ تو میں سمجھ گیا لیکن جو ہوا اس کا جواز  آپ نہیں بتا سکتے۔"

یاد رہے دس سال پہلے عمران خان  نے بھارت میں ایک تقریب  میں جانے سے اس لئے انکار کردیا تھا  کہ اس تقریب میں ملعون  سلمان رشدی کو بھی بطور مہمان خصوصی بلایا گیا تھا ۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ  ان کے عملے اور پیروکاروں کو ستایا جا رہا ہے اور انہیں ڈرایا جا رہا ہے اور وہ آٹھ سال پرانے غیر قانونی مہم کی مالی اعانت کے الزامات سے لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پر سیاست سے پابندی لگ سکتی ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے  عمران خان کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ ملعون سلمان رشد ی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔اس انٹرویو میں عمران خان بھارت میں تقریب میں نہ جانے کی وجوہات بتا رہے ہیں ۔


مزیدخبریں