تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر نامزدگی ، مونس الٰہی کا رد عمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مونس الٰہی نے این اے 80منڈی بہاؤالدین سے بطور تحریک انصاف کے امیدوار نامزدگی کی افواہوں کو جعلی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں این اے 80سے تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر نامزدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم صرف عمران خان ہیں ۔اسد عمر کیساتھ کام کرکے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ میرے لئے تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح قابل احترام ہے مگر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں ۔
My pm is only @ImranKhanPTI and working with @Asad_Umar sb is amazing. A lot of respect and love for @PTIofficial family , but this is fake. pic.twitter.com/Mqdt6NaKBM
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 19, 2022
مونس الٰہی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کے دستخط سے جاری ہونیوالا لیٹر بھی شیئر کیا اور کہا کہ یہ جعلی ہے ۔لیٹر میں تحریر کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے مونس الٰہی کو این اے 80 منڈی بہاوالدین سے اپنے امیدوار کے طور پر نامزدکیا ہے اور مونس الہی این اے 80 سے تحریک انصاف امیدوار ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ