قیدی وین پمز ہسپتال کے باہر پہنچادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے بڑے قائدین کی پمز ہسپتال آمد کے موقع پرپولیس کی جانب سے پمز کارڈک سینٹر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن پمز کارڈک سنٹر کے باہرجمع ہونا شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی جبکہ پمز کارڈک سینٹر کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی۔
اسلام آباد : پمز کارڈک سینٹر کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 19, 2022
کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے پر اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی#شہبازگل_بہانہ_کپتان_نشانہ pic.twitter.com/X7Y6UFrgmg
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،جبکہ شہبازگل کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے ،حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت نے دو روزہ میڈیکل کے لیے ملزم کو پمز اسپتال بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کو پیر تک معطل کیا جاتا ہے،عدالت 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو منظور نہیں کرسکتی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکلاءنے کہا اگر مزید جسمانی ریمانڈ دیاگیا تو ملزم کو دل کا دورہ پڑ سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری،عدالت نے سوالات اٹھا دیئے