عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پارٹی رہنما شہباز گل کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچے تھے، عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدادکارڈیالوجی وارڈ کے باہر موجود تھے جن کی جانب سے نعرے بازی کی جا رہی تھی، اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچا دی گئی تھی اور خاردار تاریں لگا کر راستہ بھی بند کیا گیا تھا۔
عمران خان صاحب کا عیادت کے لیے پمز پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شہباز گل کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں #شہبازگل_بہانہ_کپتان_نشانہ pic.twitter.com/fxHFW3KvED
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 19, 2022
آئی جی اسلام آباد کاکہناتھا کہ کسی بھی شخص کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے ملاقات کرنی ہے تو وہ عدالت سے اجازت لے کر ملاقات کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل پر ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کیاگیا، عمران خان کاالزام