مون سون کی مزید بارشیں ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Aug 19, 2022 | 18:50:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں موجود ہوا کے کم دباو میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شدت میں کمی کی توقع ہے، مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی،19 اور 20 اگست کو سندھ میں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے،19 سے 22 اگست کے دوران شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،20 سے 23 اگست کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ہوا کا ایک اور کم دباو 23 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا،23 اور 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی. توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھرسے اچانک انٹر نیٹ غائب

مزیدخبریں