عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری، 30 اگست کو طلب

Aug 19, 2022 | 19:31:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کوتوہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمراور فوادچودھری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردیئے اور 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی

مزیدخبریں