نوازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا

Aug 19, 2022 | 23:12:PM

(24نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کو ملک معاشی طور پر سنگین بحرانوں میں گھیرا ہوا ملا، موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔
زاہد اکرم درانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کا کہناتھا کہ 2018 کا پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان تھا، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی ملکی عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسد عمر کے گھر بھی پولیس پہنچ گئی

مزیدخبریں