(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت انسانی حقوق مکمل طور معطل ہیں ، شہباز گل کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی مثال بد ترین آمریت میں بھی نہیں ملتی ۔
اسد قیصر کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کل عمران خان کی قیادت میں اس بہیمانہ تشدد کیخلاف احتجاج کرے گی ، سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ حکومت اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگی ،حکومت قومی اداروں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال نا کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری، 30 اگست کو طلب