اسد عمر کے گھر چھاپے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے گھر چھاپے پر اسلا م آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا.
ترجمان اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کے گھر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ادارے کیخلاف غلط پروپیگنڈا افسوسناک ہے، یہ پروپیگنڈا چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کاحصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنما کہاں رہتا ہے، اسد عمر کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے گھر پولیس چھاپے کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 19, 2022
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹویٹ کی مکمل تردید کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنما کہاں رہتا ہے۔حکومتی ادارے کے خلاف غلط پراپیگنڈہ افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسدعمر کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں؟ دیکھتے ہیں ان کا کیا ارادہ ہے۔
کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر ائ اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں. دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 19, 2022
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا