جنگ عظیم دوئم میں ڈوبنے والے جہاز کا ملبہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یورپ میں بدترین خشک سالی کی وجہ سے طاقتورترین سمجھے جانیوالے دریا ڈینیوب میں پانی تقریباً ایک صدی کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی سربیا میں پرہووو کے قریب دریائے ڈینیوب میں ایک جہاز کا ملبہ ملا ہے جو جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے وہ جرمن نازی فوج کا بحری جنگی جہاز تھا جو دھماکاخیز مواد سے لدا ہوا تھا ۔یہ جہاز 1944 میں نازی جرمن بحریہ کی بحر اسود فلیٹ کا حصہ تھا اور سوویت افواج کے حملوں میں دریائے ڈینیوب میں ڈوب گیا تھا۔یورپ میں بدترین خشک سالی اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جرمنی، اٹلی اور فرانس سمیت یورپ کے دیگر حصوں میں دریا کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے ۔
دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح بہت کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں جہاز کنارے پر لگادیئے گئے کپتان جہازوں کو چلانے کیلئے منتظر ہیں کہ پانی سطح بہتر ہوتو جہازوں کوچلایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ کی وزیراعظم کی ڈانس کی ویڈیو وائرل