ملائیشیا:منی طیارہ کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گزشتہ روز ملائشیا میں حادثے کا شکار ہونے والے منی طیارہ کی ویڈیو فوٹیج سامنے آگئی۔
ایک روز قبل ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی،طیارہ کے زمین بوس ہونے کی واضح طور پر دیکھی جانے والی ویڈیو فوٹیج کسی کار کے کیمرے سےحاصل کی گئی ہے۔یہ فوٹیج اس وقت کی ہے جب جہاز سڑک پر گر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا، اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملائیشیا میں منی طیارہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں 10 افردا لقمہ اجل بن گئے تھے۔
ملائیشین پولیس کیطرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ منی مسافر طیارہ وسطی ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں روڈ پر گر کر تباہ ہو گیا ،جس میں سڑک پر موجود دو راہگیر اور طیارے کے تمام 08 مسافر ہلاک ہو گئے۔
[ EXCLUSIVE ] Elmina Plane Crash : Final Moments Captured on GCE
— SoyaCincau (@Soya_Cincau) August 17, 2023
Find out more about the crash here: https://t.co/QDrSQMAnGY#elmina #shahalam #planecrash #malaysia pic.twitter.com/Vw26SA4UeN
مقامی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ فی الحال میں صرف یہ بیان دے سکتا ہوں کہ طیارہ حادثے میں کم و بیش 10 افرادکی ہلاکت ہو ئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا سڑک پر ہلاک ہونے والے راہگیروں میں سے ایک فرد کار سوار تھا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار تھا۔