(میاں محمد اشفاق ) اینٹی کرپشن نے عثمان ڈار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر اور سیاسی دفتر جناح ہاؤس کو سیل کر دیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے سیالکوٹ میں ڈار خاندان کے نشاط پارک والے آبائی گھر اور سیاسی دفتر جناح ہاؤس کو سیل کر دیا گیا، اس کے علاوہ وی آئی پی فیکٹری اور کینٹ وی آئی پی کی ملکیت کھاڈی کو بھی سیل کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے مالیت کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی بنیاد پر اربوں روپے کا بزنس کرنے والی فیکٹری کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عثمان ڈار 25 فیصد کے حصہ دار ہیں دیگر فیملی کے 75 فیصد کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو زہریلا خط بھیجنے کا معاملہ، عدالت نے ملزمہ کو بڑی سزا سنادی
عثمان ڈار اور ان کے بھائی عمر ڈار اور عامر ڈر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ چل رہا ہے جبکہ عثمان ڈار اور عامر ڈار کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔