واٹس ایپ میں ایچ ڈی تصویر بھیجنے کا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مارک زکربرگ نے میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے ایچ ڈی کوالٹی تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
سی ای او مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ایچ ڈی فوٹو کا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔ یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔
A new WhatsApp feature allows users to send higher-quality images, and soon, it will do the same thing for videos. https://t.co/tXyUgvNeRg
— The Verge (@verge) August 17, 2023
ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ’ایچ ڈی‘ آئیکون کے طور پر (ایڈٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آیا۔
واٹس ایپ کے مطابق اسٹینڈرڈ کوالٹی کا انتخاب کرتے ہوئے تصاویر کو تیزی اور پائیدار طریقے سے بھیجنے کی یقین دہانی کی جاسکے گی۔
want to see life in HD? ✨ now the choice to send HD photos in chat is up to you. pic.twitter.com/z0gE7tIAuo
— WhatsApp (@WhatsApp) August 17, 2023
اگر صارفین کو ایچ ڈی فوٹو موصول ہو اور اس کا بینڈوتھ کمزور ہو تو صارف کو یہ اختیار ہوگا کہ آپ اس تصویر کو اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی میں موصول کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ’’اسکرین لاک‘‘ فیچر متعارف کروایا تھا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔