نیب نے عثمان بزدار کو 30 اگست کو طلب کرلیا

Aug 19, 2023 | 12:52:PM

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات،نیب نے عثمان بزدار کو 30 اگست کی طلبی کا سمن بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار آخری مرتبہ 2 مئی 2023 کو نیب لاہور پیش ہوئے،عثمان بزدار سانحہ 9 مئی کے بعد سے نیب لاہور پیشوں سے قاصر ہیں.
عثمان بزدار 9مئی،18مئی،24مئی اور 30 مئی کو پیش نہ ہوئے,سابق وزیر اعلی 5 جون، 13 جون، 22 جون کی طلبی پر پیش نہ ہوئے.

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط کر دیئے
عثمان بزدار 4 جولائی، 10 جولائی، 31 جولائی اور 4 اگست 15 اگست کو بھی پیش نہ ہوئے,عثمان بزدار پیشی سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے آج تک حیلے بہانے بنا رہے ہیں.
عثمان بزدار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ من پسند ٹھیکوں کا الزام ہے,بیرون ملک گندم برآمد اور تقرر و تبادلوں کامقدمہ بھی چل رہاہے.

مزیدخبریں