(ویب ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے انکشاف کیا کہ اہلیہ کو شادی پر منانے کے لئے مجھے 9 سال لگے۔
مشہور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ کا حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہلیہ فاطمہ خان نے میرے سے پہلے ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا اور وہ اُس وقت مجھ سے زیادہ مشہور تھیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ فاطمہ کو اپنے ٹی وی پروگرام جٹ اینڈ بونڈ کی ایک ایپیسوڈ کی آفر کی جو انہوں نے قبول کی لیکن اس وقت ان کے نکھرے بہت زیادہ تھے لہذا مجھ سے بات تک نہیں کی۔
احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل 9 سال ہماری اچھی دوستی رہی پھر وہ مجھے چھوڑ کر برطانیہ چل گئیں کیونکہ ان کا تعلق برطانیہ سے تھا ،9 سال مجھے شادی کے لئے منانے میں لگ گئے اور بہت کوششوں کے بعد فاطمہ کو واپس پاکستان بلالیا۔
اداکار نے اپنے وزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے میں 2 سال لگے، وزن کم کرنے کا سفر کووڈ-19 کے دوران شروع ہوا ، احساس ہوا کہ اب 40 سال کا ہوگیاہوں اس لئے مجھے اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میرا بیٹا تھا،اپنے بیٹے کیساتھ زیادہ ایکٹیو رہنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ احمد علی بٹ کی فاطمہ خان کیساتھ 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2014میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
احمد علی بٹ نہ صرف ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں بلکہ پاپ موسیقار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغازانہوں نے تھیڑ کے مشہور ڈرامے مولا جٹ اور انسپکٹرکھوجی کی ڈائریکشن سے کیا۔اداکاری کی ابتدار مشہور سیٹ کام’ جٹ اور بونڈ’سے کی جسے بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔