(24 نیوز )لاہور بورڈکے زیر اہتمام ایک لاکھ 70 ہزار انٹر میڈیٹ طلبا کے نتائج کا اعلان 12ستمبرکو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ سمیت تمام بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی،تمام بورڈز نتائج ایک ساتھ جاری کریں گے،نتائج کی تاریخ کی حتمی منظوری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دینگے،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو ہوگالاہور بورڈ کے زیر اہتمام 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا