رانی پور: کمسن ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا معاملہ، قبرکشائی کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم

Aug 19, 2023 | 18:31:PM

‎(24 نیوز) رانی پور میں کمسن ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا معاملہ، قبرکشائی کے بعد بچی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے لئے اجزا لینے کا عمل مکمل کر لیا۔

ذرائع  کے مطابق رانی پور میں کمسن ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا معاملہ، میڈیکل بورڈ نے قبرکشائی کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے اجزا لینے کا عمل مکمل کرلیا، میڈیکل بورڈ کو پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کی لاش پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، مقتولہ بچی کے گلے  پیٹ اور بازؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی، کتنا عرصہ ہوتی رہی؟ افسوسناک خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  بچی کی لاش سے لئے گئے اجزا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، لیبارٹری سے اجزا کی رپورٹ ایک ہفتے سے ایک ماہ کے درمیان موصول ہوگی۔

مزیدخبریں