(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑا اضافہ ہو گیا ، فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہو گئی ۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہو گئی جبکہ فی تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2800 روپے کی ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 5 ڈالر کمی کے بعد 1889 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان کے بعد سینیئر رہنما بھی گرفتار