تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Aug 19, 2023 | 19:38:PM
  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا لیکن چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی  خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑنے کو تیار، سابق صوبائی وزیر کی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار  کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ایبٹ آباد اور دیر میں بعض مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن لاہور ، سیالکوٹ،گجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین , نارووال، راولپنڈی، جہلم  بہاولپور،ساہیوال ، فیصل آباد،سرگودھا اور جھنگ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ  اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور کشمیر  میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی  ہے۔