(سعود بٹ) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 5سال سے بند ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ فنکشنل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے اسفالٹ پلانٹ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا،جس کے بعد مینیجمنْٹ کو اسفالٹ پلانٹ کے دھواں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسفالٹ پلانٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے پلانٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے پلانٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب ایل ڈی اے شہر کی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک خود کرےگا،اسفالٹ پلانٹ 2018 سے بند تھا، وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر دوبارہ قابل استعمال بنا دیا گیا۔
اسفالٹ پلانٹ کے تمام انتظامی امور ٹیپا، ایل ڈی اے سرانجام دے گا،سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لیے ٹیپا ایل ڈی اے میں ایم اینڈ آر سیکشن قائم کردیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری ، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او اور دیگر بھی اسفالٹ پلانٹ پر بریفنگ میں موجود تھے۔