(24 نیوز) خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دورن شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟ پی ٹی آئی نے بڑا دعویٰ کر دیا
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیرنس آپریشن جاری رہے گا، مقامی لوگ بھی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔