بالی ووڈ کے لوگ انتہائی خود غرض، بدتمیز اور گونگے ہیں: کنگنا رناوت

Aug 19, 2024 | 01:28:AM
بالی ووڈ کے لوگ انتہائی خود غرض، بدتمیز اور گونگے ہیں: کنگنا رناوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور  بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں کو نشانے پر لے لیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور  ان کے لائف سٹائل کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے لوگ انتہائی خود غرض، بدتمیز اور گونگے ہیں، میں بالی ووڈ ٹائپ کی نہیں ہوں، میری کسی بالی ووڈ سلیبرٹی سے دوستی نہیں ہوسکتی، وہ لوگ برانڈڈ بیگز اور گاڑیوں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کرسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ شوٹنگ نہ کر رہے ہوں تو پھر ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا، بس صبح اٹھنا ہے، کچھ ورزش، پھر سونا پھر اٹھنا ، بس یہی معمول ہوتا ہے، ان کو کچھ نہیں پتا کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ایسے لوگوں سے کوئی کیسے دوستی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا

خیال رہے کہ  کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر  حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کی ہدایت کاری خود انہوں نے کی ہے، ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے بتایا کہ تینوں میں کوئی بھی خان ان کا پسندیدہ نہیں ہے،  اگر کوئی خان پسند ہے تو وہ مرحوم عرفان خان ہیں، انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے کہ وہ عرفان خان کے لیے فلم کی ہدایت کاری نہیں کر سکیں۔