خیرپور: زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Aug 19, 2024 | 10:09:AM

 (24نیوز)خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کا واقعہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گاؤں ہیبت خان بروہی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ اصغر 15 سالہ دلبر ،فہمیدہ ،گنج بی بی سونیا بروہی اور گلزادی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔

مزیدخبریں