فلم"کالکی2898"نے مایوس کیا، پرابھاس جوکرکی طرح لگے،ارشدوارثی

پرابھاس کو ایک بہتر کردار میں دیکھنا چاہتاتھاالبتہ امیتابھ بچن کا کردار ناقابل فراموش تھا

Aug 19, 2024 | 10:10:AM
فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے حال  ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں بالخصوص "کالکی 2898 AD "کے حوالے سے  مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پرابھاس مجھے جوکرکی طرح لگے ہیں۔

فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس "میں سرکٹ کا کردار اداکرنے والے معروف اداکارارشد وارثی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  فلم "کالکی 2898 AD "میں پرابھاس مجھے جوکر کی طرح لگے،یہ دیکھ کرمایوسی ہوئی کہ انہیں کیا بنادیا ہے، وہ تو میڈ میکس کی سطح کی فلم کی امید کر رہے تھے لیکن یہ فلم دیکھ کر تو بڑی مایوسی ہوئی، میں پرابھاس کو ایک بہتر کردار میں دیکھنا چاہتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:کولکتہ ریپ کیس کے خلاف بالی ووڈ فن کار بھی سراپااحتجاج

ارشدوارثی کاگفتگوکرتے ہوئے مزیدکہناتھاکہ مجھے یہ فلم بالکل پسند نہیں آئی البتہ فلم میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کاکام مجھے پسندآیاہے،فلم میں امیتابھ بچن کا کردار ناقابل فراموش تھا۔

واضح رہے کہ فلم "کالکی2898"نے باکس آفس میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔