حکومت کا اسلام آباد کے شہریوں کو بھی سستی بجلی دینے کا فیصلہ

مریم نواز کی ہدایت پر اسلام آباد کی بجلی کمپنی کے ساتھ لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے

Aug 19, 2024 | 10:14:AM
 حکومت کا اسلام آباد کے شہریوں کو بھی سستی بجلی دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگی بجلی سے پریشان عوام کی سنی گئی،پنجاب حکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 مہینے کیلئے سستی بجلی دے گی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسلام آباد کی بجلی کمپنی کے ساتھ لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں۔

 سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں 14 روپے فی یونٹ سستا دیا جائے گا، یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا گیا ہے، دیگر صوبوں کو بھی اختیار ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ریلیف دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کیلئے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا۔