بجلی کی قیمت کم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، ایمل ولی

Aug 19, 2024 | 10:25:AM
بجلی کی قیمت کم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، ایمل ولی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیدی۔

ایمل ولی خان نے کہا  کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جا رہا ہے ، پختونخوا میں بجلی کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

ایمل ولی نے کہا کہ جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہے وہاں ووٹ بینک کی خاطر بلوں میں کمی کی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں آئی پی پیز سے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی ہم ان کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت کے حساب سے پختونخوا میں بجلی کی قیمتوں کا تعین صوبے کا حق ہے، بجلی اور گیس کی مد میں پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔