گلگت: مزدوروں کی گاڑی دریا میں جاگری ، ڈرائیورسمیت 5افراد جاں بحق

Aug 19, 2024 | 10:49:AM
گلگت: مزدوروں کی گاڑی دریا میں جاگری ، ڈرائیورسمیت 5افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گلگت میں ڈیم مزدوروں کی گاڑی بے قابو ہوکر دریائے گلگت میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزدور ڈیم سائٹ پر کام کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ  گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔

مقامی رضا کاروں کی مدد سے جاں بحق افراد کو نکالا جا رہا ہے ۔