اسرائیل کو ایک اور دھچکا، امریکی ایئرلائنز نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غزہ کی پٹی میں اسرائیل فورسزکی وحشیانہ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے اور گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد شہید اور 92,000 زخمی ہونے کے بعد متعدد امریکی ایئر لائنز نے اپریل 2025 تک اسرائیل جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی اور غزہ میں اسرائیل فورسز کی وحشیانہ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے والوں میں یونائیٹڈ ایئر لائنز،ڈیلٹا ایئر لائنز، لفتھنسا، کے ایل ایم۔ایئر فرانس اور کیتھے پیسفیک سمیت کئی دیگر بڑے کیریئرز بھی شامل ہیں۔
سات اگست تک، بیس غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں جاری ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں تل ابیب پہنچ گئے۔امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم، صدر اور دیگر حکام سے ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:دوپہر کے کھانے سے پہلے نظر آنے والی ذیابیطس کی علامات
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن اسرائیل کے بعد مصر کا دورہ بھی کریں گے، ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا یہ 10 واں دورہ ہے۔