گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

16اگست1997 میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوسناک دنوں میں سے ایک تھا،راحت فتح علی خان

Aug 19, 2024 | 12:10:PM
گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے  لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 27 ویں برسی کے موقع پرفیصل آباد میں ان کی قبر پر حاضری دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں راحت فتح علی خان کو بیٹے شازمان علی خان اور دیگر کے ساتھ نصرت فتح علی خان کی قبر پر چادر چڑھا کر پھول ڈالتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 27ویں برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوس ناک دنوں میں سے ایک تھا۔

راحت فتح علی خان کے بیٹے شازمان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے میں استاد نصرت فتح علی خان کی صحبت نہیں دیکھ سکا لیکن میری خوش قسمتی یہ ہے کہ میں ان کے سب بہترین شاگرد یعنی اپنے والد راحت فتح علی خان سے موسیقی سیکھ رہا ہوں، اب میری یہ ذمہ داری ہے اور میں آپ سب کی دعاؤں سے کوشش بھی کر رہا ہوں کہ نصرت فتح علی خان کے اس ورثے کو بہتر انداز سے آگے لے کر چل سکوں۔

واضح رہے کہ استادنصرت فتح علی  خان16 اگست 1997ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن ان کافن انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔