میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی

طلباوطالبات کو کل انعامات سے نوازا جائے گا، پوزیشن ہولڈرز کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں

Aug 19, 2024 | 12:14:PM
میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو کل انعامات سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں،نوے شاہرائے قائداعظم میں وزیر اعلی کیجانب سے کل میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔

 تقریب کے دوران گذشتہ چار سالوں کے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرز شپس اور میڈلز دیئے جائیں گے۔تقریب ایوان وزیر اعلی میں منعقد  کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ چار سال قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہونے والی سرکاری تقریب ختم کر دی گئی تھی۔