(ویب ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا علی احسان نے کہا ہے کہ شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ (مکمل) نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کاشکارہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاشا علی احسان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ
پاشا علی احسان نے مزید کہا کہ فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالر لے کر آتے ہیں، کل تک تو انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا، شاید کوئی تنصیب کی جارہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہورہا۔