وسیم اکرم نے مشورہ دینے والے صارفین کو کھری کھری سنادی

Aug 19, 2024 | 12:51:PM
وسیم اکرم نے مشورہ دینے والے صارفین کو کھری کھری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی اور سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے  کامیاب شخصیات کو بیکار مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین کوکھری کھری سنادی ۔

 سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ،جو کہ اکثر غیرضروری سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے حال ہی میں عائشہ عمر کے ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

شومیں وسیم اکرم نے کامیاب شخصیات کو بیکار مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین کوآڑے ہاتھوں لے لیا ، جب عائشہ عمرنے وسیم اکرم سے مشورے دینےوالوں سے متعلق پوچھا تو جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ میری ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی دوسروں کو مشورہ دینا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ، جب ایسے لوگ، جن کے بمشکل تھوڑے فولوورز ہیں دنیا کے سب سے کامیاب اور مشہور لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، جن کے پہلے سے ہی لاکھوں فالوورز ہیں،تو بڑا عجیب لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے ایسے لوگوں سے درخواست کی کہ بہتر ہے کہ اس کی بجائے،آپ لوگ اپنے ارد گرد، خوبصورت خوشی اور مثبتت پھیلائیں. حتی کہ اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ تب بھی تنقید برائے تعمیرکواپنائیں اورصرف کچھ مثبت کہیں۔ اس طرح آپ کو بھی آرام اور سکون ملے گا اوردوسروں کی زندگی میں حوصلہ افزائی اورسکون آئے گا۔