آمنہ الیاس اورعفان وحید کی فلم "مستانی"کاٹریلرریلیزہوگیا

فلم  کی کاسٹ میں آمنہ الیاس اور عفان وحید کے علاوہ  حرا خان،آمنہ ملک،پروین اکبر، شاہنواز زیدی اوردیگر فنکار شامل ہیں

Aug 19, 2024 | 13:36:PM
آمنہ الیاس اورعفان وحید کی فلم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ آمنہ الیاس اورعفان وحید کی  لالی ووڈ فلم "مستانی" 23 اگست کوملک بھرمیں ریلیز  ہورہی ہے،فلم کاٹریلرریلیزکردیاگیاہے۔

لاہور کے مقامی سینمامیں فلم کے ٹریلرکی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ آمنہ الیاس اورعفان وحید کے علاوہ فلم کے  رائٹر وڈائریکٹرعثمان رضوی ،پروڈیوسر سیدہ دانیہ نظامی اورڈسٹری بیوشن کلب کے ڈائریکٹرشیخ عابدرشید نے شرکت کی،فلم "ڈسٹری بیوشن کلب" کے بینرتلے23اگست2024 ء کو ملک بھرمیں ریلیزکی جارہی ہے۔

فلم"مستانی"  کی کاسٹ میں آمنہ الیاس اور عفان وحید کے علاوہ  حرا خان،آمنہ ملک،آغاپروین اکبر،عباس اشرف،کاشف شہزاد ، شاہنواز زیدی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کے مصنف و ہدایت کار عثمان رضوی ہیں جبکہ فلم ساز سیدہ دانیہ نظامی ہیں۔

فلم کے ٹریلرکی رونمائی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس،عفان وحید،ہدایت کارعثمان رضوی اورپروڈیوسر سیدہ دانیہ نظامی نے کہاکہ یہ ایک فیملی فلم ہے جس میں مزاح،ایکشن،رومانس،ڈرامہ  اورسسپنس سب کچھ موجود ہے،فلم کی کہانی ایک پرجوش اور بہادر لڑکی کے سفر کے گرد گھومتی ہے جس میں چار مختلف اینگلز کو کور کیا گیا ہے,لوگ سینماگھروں میں آکریہ فلم ضرور دیکھیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  جب میں نے اس فلم کااسکرپٹ پڑھاتو مجھے بہت پسندآیااوراس میں میراجوکردار ہے وہ میرے جیسی لڑکی کاہی ہے۔

اداکارعفان وحید نے کہاکہ یہ میری پہلی فلم ہے اوراس کی کہانی واقعی بہت اچھی ہے،فلم کوشوٹ بھی بہت اچھے طریقے سے کیاگیاہے۔

فلم کے مصنف اورہدایت کارعثمان رضوی نے کہاکہ فلم ہم نے کورونا سے قبل شروع کی تھی کیونکہ اس وقت پاکستانی فلمیں ریلیزہورہی تھیں اوراچھابزنس بھی کررہی تھیں،فلم کی کہانی کے علاوہ میوزک بھی بہت اچھاہے،میوزک نویدواجدعلی ناشاد نے دیاہے جوآج کل بہت مقبول موسیقارہیں،فلم کاایک گاناراحت فتح علی خان نے گایاہے،باقی گانے بھی بہت اچھے ہیں،ایک ڈانس نمبربھی فلم میں شامل ہے،فلم کی زیادہ تر عکس بندی راولپنڈی اورشمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔