لیسکو نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Aug 19, 2024 | 14:03:PM
لیسکو نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا ) پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے گھریلو صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی،لیسکو میں دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 37 لاکھ صارفین کو پندرہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
 ذرائع نے بتایا کہ ماہ اگست میں 19 لاکھ 25 ہزار صارفین کو آٹھ ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ ستمبر میں سترہ لاکھ پچاس ہزار صارفین کو سات ارب 20 کروڑ روپے بلوں میں کمی ہو جائیگی، لیسکو کی جانب سے اگست میں ستاون کروڑ پچھہتر لاکھ جبکہ ستمبر میں باون کروڑ یونٹس پر صارفین کے بلوں میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 201 سے لیکر 500 یونٹس تک صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ، لیسکو کے ماہانہ 19 لاکھ کے قریب صارفین 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں جن کو فائدہ ہو گا،حکومت پنجاب صرف گھریلو صارفین کے بلوں میں ریلیف دے گی تاہم حکومتی ریلیف کا اطلاق کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز کے صارفین پر نہیں ہو گا۔