(وقاص احمد)چند روز قبل اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھرپہنچ گئے، عون علی کھوسہ کی اہلیہ نے تھانہ اچھرہ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
گزشتہ روز اچھرہ پولیس نے اہلیہ بینش اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ‘بل بل پاکستان’ گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔