اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئرکردی

معروف اداکار نے اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں

Aug 19, 2024 | 16:36:PM
اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئر کر دی۔
 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ اور نفسیاتی امراض کی ڈاکٹر زینب کی جانب سے شوہر کے ہمراہ  ایک رومانٹک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے معروف اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری شیئر کیا ہے،اس اسٹوری میں نوبیاہتا جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈکی معروف جوڑی جینیفر لوپیز اوربین ایفلیک کے درمیان طلاق ہوگئی؟

 اسٹوری میں فیروز خان کی اہلیہ نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوب صورت الفاظ بھی لکھے ہیں،دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کو اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں"ماشاء اللّٰہ" لکھا اور اہلیہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔