منڈی بہاؤالدین:مرالہ روڈ پر سکول بس اُلٹ گئی، طلبا اور ٹیچرز سمیت 18 افراد زخمی

Aug 19, 2024 | 17:06:PM
منڈی بہاؤالدین:مرالہ روڈ پر سکول بس اُلٹ گئی، طلبا اور ٹیچرز سمیت 18 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید لیاقت نقوی ) منڈی بہاؤالدین  میں مرالہ روڈ پر سکول بس الٹ گئی، حادثےمیں طلبا اور ٹیچرز سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ۔

 ریسکیو ذرائع  کے مطابق  سکول بس  یوٹرن پر  دوسری گاڑی کو بچاتے ہوئے اُلٹی جس کے باعث سوار 18 افراد زخمی ہوئے ہیں ،جن میں سے شدید زخمی6 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 12 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں گھر رخصت کر دیا گیا ۔