پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کیلئے 12 لاکھ روپے کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کا خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کے ماتحت سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود چوہوں کا سد باب کرنے کی ہدایت دی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس سے چو ہے پکڑنے کیلئے سی ڈی اے کیلئے 12 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے ،سی ڈی اے نے پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں سے پیشکش طلب کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بہترین ہسپتال،باتیں نہیں کام نظر آتے ہیں :بلاول بھٹو