(ایاز رانا) معیشت کی بحالی اور روپے کی قدر میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور ؟ کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 280.30 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو یوور 26 پیسے مہنگا ہوکر 308.58 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے مہنگاہوکر 362.27 روپے پر آگیا جبکہ یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.32 روپے اور سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد 74.52 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی اعشاریوں پر ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی آگئی جس کے بعد 100 انڈیکس 77ہزار 830 کی سطح پر بند ہوا ،آج کاروبار کے دوران 16 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔