حکومت اور جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کی اگلی ملاقات کہاں ہو گی ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اگلی ملاقات طے پا گئی جو آئندہ چند روز میں صوبائی دارالحکومت لاہور یا پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی آئندہ ملاقات طے پائی اور معاہدہ میں عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا ۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دلچسپ صورتحال بھی بنی جب وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ کہاں ہیں ؟ جس پر لیاقت بلوچ نے کہا حافظ نعیم الرحمان پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدہ کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف ملے جائے اور حکومت غفلت نا کرے ،وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔