آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا رواں ماہ کیلئے کلینڈر جاری، پاکستان لسٹ میں شامل نہیں

Aug 19, 2024 | 18:50:PM
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا رواں ماہ کیلئے کلینڈر جاری، پاکستان لسٹ میں شامل نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں ماہ کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل ہی نہیں، لیکن معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈا شامل کیا جاسکتا ہے۔

28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤکا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا، پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کرچکے ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے کلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈا شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےلیے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا اور پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا۔